تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:49

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتاب، اب کرداروں کے جذبات محسوس کریں

نیویارک …کہا جاتا ہے کہ مصنف اپنے الفاظ کی مدد سے پڑھنے والے کے دل میں اُتر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن یہ بات اب شاید ماضی کا قصہ لگے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتابوں سے ذریعے کردار خود بخود انسانی دل و دماغ پر اثر کرتے نظر آئینگے۔امریکا کے میساچوسٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ذہین دماغوں نے ایسی کتاب تیار کرلی ہے جسے بیلٹ کی مدد سے جسم کیساتھ پہن کر پڑھا جاتا اور اس طرح اسے پڑھنے والا تمام کرداروں کے احساس و جذبات محسوس کرسکتا ہے۔سنسری فکشن(Sensory Fiction)نامی پراجیکٹ کیلئے تیار کی گئی اس کتاب میں سینسرز اور وائبریٹرز لگائے گئے ہیں جو انسانی کم کے گرد بیلٹ کی صورت میں باندھ دیے جاتے ہیں۔اس کتاب کا مطالعہ کرنے والا اگر خوفزدہ ہوگا تو کمر کے گرد بیلٹ خود بخود سکڑنا شروع ہوجائیگی،افسردہ ہوگاتو سرورق پر موجودLEDلائٹس مخصوص انداز میں روشن ہوجائینگی،پرجوش ہونے کی صورت میں کمر کے گرد بندھی بیلٹ وائبریٹ کرتے ہوئے ہارٹ ریٹ پر براہ راست اثر انداز ہوگی۔اس منفرد کتاب کے آزمائشی ماڈل میں "دی گرل ہو واز پلگڈ اِن"نامی کہانی ڈالی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.