6 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:35
بچوں کیلئے چھوٹے سائز کی ایسٹن مارٹن تیارکرلی گئی
لندن…این جی ٹی…ا ب ننھے بچے بھی ایسٹن مارٹن کا شاندار ماڈل چلاتے نظر آئیں گے۔یقین نہیں آرہا لیکن یہی حقیقت ہے کیونکہ ایک معرف کلاسک کار ڈیلر نے کم عمر بچوں کیلئے ٹوائے کار کی طرز کا ایسٹن مارٹن ماڈل ڈیزائن کردیا ہے۔ایسٹن مارٹنDB5کا یہ منی ایچر ماڈلDBجونےئرپٹرول انجن سے لیس ہے جو46میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرائیوٹ ٹریکس پر دوڑایا جاسکتا ہے۔10اور اُس سے زائد عمر بچوں اور بڑوں کیلئے ڈیزائن کی گئی ڈی بی جونےئر نامی یہ ایسٹن مارٹن8فٹ2انچ لمبی،3فٹ4انچ چوڑی اور2فٹ5انچ اونچی ہے جس میں6فٹ قد کے حامل ڈرائیورز بھی باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔تھائی لینڈ میں قائم برطانوی کمپنی کی مینوفیکچر شدہ97کلوگرام وزنی اس ٹوائے ایسٹن مارٹن ماڈل کی قیمتِ فروخت16ہزار500پاؤنڈ مقررکی گئی ہے۔