6 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:51
موسیقی کی دھن سنتے ہی رقص کرتا ننھا فن کار
نیویارک…این جی ٹی…موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے۔لگتا ہے اس بات سے یہ ننھے میاں خوب اچھی طرح سے واقف ہیں اسی لئے تو میوزک کے بجتے ہی ایسے جھومنا شروع کردیتے ہیں جیسے کسی کنسرٹ میں پہنچ گئے ہوں۔ ایک سالہ اس بچے نے ابھی بولنا بھی شروع نہیں کیا لیکن موسیقی سے لگاؤ کی انتہا تو دیکھئے کہ چاہے کھانے میں مگن ہیں یا کھیل کود میں مصروف، یا پھر خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہوں لیکن موسیقی کی آواز کانوں میں پڑتے ہی والہانہ رقص کا آغاز کر دیتے ہیں۔جنا ب ان ننھے میاں کی صلاحیت دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مستقبل میں موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمائیں گے۔