6 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:55
نک چڑھے دبنگ ہاتھی نے ڈرپوک شیرنی کی دوڑیں لگوا دی
تنزانیہ… این جی ٹی…یوں تو شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے جس کی دہشت سے بڑے بڑوں کی سٹی گم ہو جاتی ہے مگر یہاں تو ایک ڈرپوک شیرنی نے اپنی ساری برادری کی ناک کٹوا دی۔جی ہاں افریقی ملک تنزانیہ کے نیشنل پارک میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جب شیرنی آگے بھاگتی اور ہاتھی میاں اس کا پیچھا کرتے نظر آئے۔شیرنی دراصل غلطی سے ٹہلتی ٹہلتی ہاتھی کی پناہ گاہ کے پاس جا پہنچی تھی جس کا اس سر پھرے ہاتھی نے اتنا غصہ کیا کہ شیرنی کے رتبے کا خیال بھی نہ کیا اور اسے مزہ چکھانے کی ٹھانی۔دوسری جانب شیرنی نے بھی نک چڑھے ہاتھی سے دور رہنا ہی مناسب سمجھا اور بھاگتے ہوئے ایک درخت کے تنے پر جا پہنچی جس پر ہاتھی میاں بے بس ہوکر اپنی راہ چل دیے۔