6 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:11
ڈوگی میاں کی معصوم سی خواہش جو پوری نہ ہوسکی
نیویارک… این جی ٹی…ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ ہر خواہش پوری ہو جائے کیونکہ کچھ چیزیں پہنچ سے باہر ہوتی ہیں اس لئے صبر کرنے میں ہی بھلائی ہے۔شاید یہ بات اس معصوم ڈوگی میاں کو نہیں معلوم تبھی تو اپنی پہنچ سے دور میز پر موجودپانی کی بوتل کو پکڑنے کی کوششوں میں یوں مگن ہیں جیسے یہی ان کی زندگی کا آخری مقصد ہو۔اپنی بے چین فطرت سے مجبور یہ کتا اپنی کاوشوں میں کامیاب ہوا یا نہیں وہ تو ایک الگ بات ہے لیکن اس کی انتھک محنت اور ثابت قدمی کو داد تو دینی ہی پڑے گی۔