تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:27

ذرافے میاں ٹہلتے ہوئے ریسٹورینٹ جا پہنچے

جوہانسبرگ… این جی ٹی…دیکھنے میں تو شاید یہ کسی فلم کا سین لگے مگر جناب یہ حقیقی منظر ہے، افریقہ میں موجود ایک ریسٹورینٹ کا جہاں ذرافے میاں چہل قدمی فرما رہے ہیں۔ساؤتھ افریقی شہر جوہانسبرگ کے ایک نیشنل پارک میں موجود بیس فٹ لمبا یہ ذرافہ کھانوں کی اشتہا انگیز خوشبو سے ایسا متاثر ہوا کہ خود ہی معائنہ کرنے ریسٹورینٹ جا پہنچا۔ اچھی طرح سے مینیو دیکھنے کے بعد اور ریسٹورینٹ کا جائزہ لینے کے بعد بھی کچھ خاص پسند نہ آیا تو چپ چاپ وہاں سے چلتا بنا اور دیکھنے والے اس انوکھے مہمان کو دیکھتے ہی رہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.