تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:24

آسٹرین مہم جو کا 800 فٹ بلند ی پربندھی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

لاس اینجلس …این جی ٹی …زندگی تو سبھی کو پیاری پوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جو اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔مِچ کیمیٹر نامی24 سالہ آسٹرین نوجوان نے آٹھ سو فٹ بلندی پر بندھی ہوئی رسی پر بغیرکسی سہارے کے چل کر دیکھنے والوں کی سانسیں تھما دیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نیشنل پارک میں دوپہاڑیوں کے درمیان بندھی اس رسی کو مِچ نے فقط تہتر سیکنڈ میں پار کرکے یہ ثابت کر دیا کہ اگر لگن سچی ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.