تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:37

گردنوں کے ذریعے رسی کھینچ کر جسمانی طاقت کا مظاہرہ

کینبرا… این جی ٹی…آسٹریلیامیں منفرد رسہ کشی کے مقابلے کا اہتما م کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے ہاتھوں کے بجائے اپنی گردنوں کے ذریعے رسی کھینچ کر جسمانی طاقت کا مظاہرہ پیش کیا۔اس منفرد لیکن ذرا خطر ناک مقابلے میں دو کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے زمین پر لیٹ جاتے ہیں اور اپنی گردنوں میں ڈلے رسی کے پھندے کو کسی غلطی کے بغیر جسمانی طاقت سے اپنی طرف کھینچ کر مقابلہ کر تے ہیں۔جو کھلاڑی درمیا ن میں موجود لکیر یا کھمبے تک دوسرے کھلاڑی کو اپنی گردن میں پہنے رسی کے پھندے کے ذریعے کھینچ کر لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے وہی اس رسہ کشی کے مقابلے کا فاتح قرار پاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.