تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:30

امریکی شہر نیو یارک پر زومبیز نے دھاوا بول دیا

نیویارک…این جی ٹی…بچپن میں دوسروں کو تنگ کرنے کے لئے شرارتیں تو سب ہی کرتے ہیں لیکن ان نوجوانوں نے تواس معاملے میں بچوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ امریکی شہر نیو یارک میں ان منچلوں نے راہگیروں کو ستانے کی ٹھانی اور فلموں میں نظر آنے والے خوفناک کردار زومبی کا روپ دھار کرزیر زمین چلے گئے ،جیسے ہی کوئی قریب آتا یہ اچانک اپنے ہاتھ باہر نکال لیتے۔ان نوجوانوں کا میک اپ اوراداکاری ایسی تھی کہ دیکھ کر ایسا گمان تھا کہ جیسے حقیقی زومبی باہر آنے کے لئے بے تاب ہوں۔خون میں لت پت چلتے پھرتے مُردے دیکھ کر راہ چلتے لوگوں کے تو چھکے ہی چھوٹ گئے لیکن اصل صورتحال کا ادراک ہونے کے بعد سب کی جان میں جان آئی اور اپنی بوکھلاہٹ پر خوب ہنسے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.