11 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:22
ننھے بچے نے چڑیا گھر میں ریچھ کے ساتھ پکڑن پکڑائی کھیلی
لندن…این جی ٹی…دنیا بھر کے بچے آپس میں پکڑن پکڑائی تو کھیلتے ہی ہیں لیکن بر طانیہ کے ایک چڑیا گھر میں ننھے بچے نے یہ کھیل کھیلا کسی انسان کے بجائے خطر ناک ریچھ کے ساتھ۔جی ہاں چڑیا گھر میں ایک دیوہیکل ریچھ کے پنجرے کے پاس پہنچتے ہی اس بچے نے دائیں بائیں دوڑیں لگانی شر وع کر دی جسے دیکھ کر یہ ریچھ بھی اس کے پیچھے اس کا تعاقب کر تا دوڑتا۔خوش قسمتی سے اس ریچھ کے پنجرے کے آگے حفاظتی شیشہ لگا ہو تھا جس کے باعث یہ کھیل ایک بھر پور تفریح کے بعد ختم ہو گیا ۔