11 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:10
اسٹیل کے پہیوں والی منفرد سائیکل جسے سڑک پر بھی چلانا ممکن ہے
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک ایسی منفرد سائیکل تخلیق کی گئی ہے جس کے دو نوں پہیوں کو عام سائیکل کے پہیوں سے بالکل مختلف اور انوکھے انداز میں مکمل طور پر اسٹیل کی مدد سے بنایاگیا ہے۔ اس سائیکل کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے پہیوں کو نا صرف اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے بلکہ اسٹیل کو مو ڑ کو پھول بو ٹیوں کے انداز میں ڈھالنے کے بعد پہیوں کی شکل دی گئی ہے۔ اس سائیکل کے دو نوں پہیے اپنی بناوٹ کے باعث گو لائی میں ہموار تو نہیں تاہم پھر بھی اسے سڑک پر با آسانی چلایا جاسکتا ہے جس کا عمل مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔