تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:39

ننھا کتا جس کا محبوب مشغلہ پہاڑیوں میں بائیکرز کا پیچھا کر نا ہے

نیویارک…این جی ٹی… آپ نے سائیکل چلانے اور اس پر سفر کر نے والے پالتو جانور تو بہت دیکھے ہو نگے لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے ڈاگ سے کروارہے ہیں جس کا محبوب مشغلہ پہاڑیوں میں بائیکرز کا پیچھا کر نا ہے۔یہ ننھا منا امریکی کتا اکثر اپنے مالک کے ہمراہ جیکٹ پہن کر پہاڑیوں میں چلتی تیز بائیکس کا پیچھا کر تا نظر آتا ہے۔ یہ ڈاگ پہاڑوں کی اونچائی اور سختیوں کی پر وا کیے بغیر بر ق رفتاری سے چلنے والی سائیکلوں کے پیچھے تیز رفتاری سے بھاگتا ہے اور حیرت انگیز طور پر یہ ننھی جان سائیکل سوار کو اپنے سے زیادہ آگے بڑھنے بھی نہیں دیتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.