تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:43

مردوں کی گھریلو کام کاج میں مہارت محبت میں اضافے کی نشانی،تحقیق

لندن…این جی ٹی…مردوں کو محبت کی کسوٹی پر پورا اترنے کے لئے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ماہرین نے اس کا بہت ہی آسان سا حل تجویز کر دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کوڑے کی ٹوکری باہر رکھ دینا،گھر کی صفائی ستھرائی یاچائے بنا دینا ہی اصلی اور دیر پا محبت کی نشانی ہے۔تحقیق نما سروے میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ مردوں کے خیال میں کینڈل لائٹ ڈنرکرنا یا بیوی کو تحائف پیش کرنا اہم تو ہے مگر کپڑے دھونے میں بیوی کی مدد کرنا،بچوں کی دیکھ بھال اور گھریلو کام کاج میں طاق ہونا محبت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ کوڑے کی ٹوکری کو ٹھکانے لگانا سب سے بڑا رومانوی نشان قرار دیا گیاجبکہ برتن دھونا دوسرے اور چائے بنانا تیسرے نمبر پر اہم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.