13 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:22
ریسنگ کے دوران کار کاپچھلا حصہ دھماکے سے تباہ،ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ
سان دیاگو…دنیا بھر میں آئے دن گاڑیوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں جن میں کبھی کوئی زخمی ہوتا ہے تو کوئی اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔اس تصویر میں نظر آتے حادثے کا نظار ہ گو دیکھنے میں جان لیوا لگ رہا ہے لیکن یہ شاید کوئی معجزہ ہی تھا جو کسی کی جان نہیں گئی۔امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ہونے والے کار ریسنگ کے مقابلے میں یہ گاڑی480کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ترین رفتاریسے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسکے انجن میں آگ لگ گئی۔ یہ آگ گاڑی کیلئے اتنی خطرناک ثابت ہوئی کہ کار کا پچھلا حصہ دھماکے سے اُڑ گیالیکن خوش قسمتی سے ڈرائیورمحفوظ رہا ۔