تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:52

مداح کا بروس لی کوخراج عقیدت ، مارشل آرٹ کی دلکش پینٹنگ تیار کر لی

نیو یارک…ایکشن ہیرو بر وس لی کے ایک مداح نے ہیرو کو انو کھے انداز میں خر اج ِتحسین پیش کر تے ہو ئے مارشل آرٹ اسٹائل میں بر وس لِی کا پورٹریٹ تیا ر کر لیا ہے ۔ اس منفرد پو رٹر یٹ کو تیار کرنے کیلئے اس نوجوان فنکار نے پینٹنگ برش کا استعمال نہیں کیا محض اپنے ہاتھوں پر پینٹ لگا کر کینوس پر مارشل آرٹ کے داؤ پیچ کا مظاہرہ پیش کر دیا۔ اس باصلاحیت آرٹسٹ کے ہاتھوں سے بنے عجیب و غریب نقش و نگار نے دیکھتے ہی دیکھتے بروس لِی کے پورٹریٹ کا روپ دھار لیا جسے دیکھنے والے نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ آرٹسٹ کی مہارت کو بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔اس مصور کا کہنا ہے کہ وہ بروس لِی کے بہت بڑے فین ہیں اور مارشل آرٹ میں بیحد دلچسپی رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.