تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:40

معمر شخص کچرے کے ڈبے میں سر پھنسا کر جان گنوا بیٹھا

میڈرڈ… این جی ٹی…اسپین میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھااور افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک معمر شخص کچرے کے ڈبے میں سرپھنسا کر اپنی جان گنوابیٹھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 68 سالہ شخص ردی کو پیپر ریسائیکلنگ بِن میں پھینکنے کے دوران غلطی سے اس میں کوئی کام کی چیز گرا بیٹھا تھا جسے واپس اٹھانے کی کوشش میں اس کا سر ڈبے کے اندر پھنس گیا۔باوجود کوشش کے بھی وہ اپنا سر آزاد نہ کروا سکا اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.