14 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:31
تھائی جوڑے چلے ہیں کچھ انوکھا کر دکھانے اور عالمی ریکارڈ بنانے
بنکاک…دوڑیں لگانے اور وزن اٹھانے کے ریکارڈ اب ہوگئے پرانے کیونکہ یہ تھائی جوڑے اب چلے ہیں کچھ نیا آزمانے اور ایک دوسرے کو گلے لگانے،جی ہاں تھائی لینڈ میں اکتیس نوجوان جوڑوں نے سب سے زیادہ دیر تک بغلگیر رہنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ کا مقصدایک برطانوی جوڑے کے پاس موجود سب سے زیادہ دیر تک گلے ملنے کا عالمی ریکارڈ توڑنا ہے جو گزشتہ برس 25 گھنٹے 22 منٹ اور 36 سیکنڈ تک بغلگیر رہے تھے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کس میں کتنا ہے دم.