15 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:8
گیندوں کے ذریعے شعبدہ بازی کا حیرت انگیز مظاہرہ
نیویارک…اپنی صلاحیتوں کا ظہار کرکے داد کے خواہشمند لوگوں کی دنیا میں کوئی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب دیکھ کر دنگ رہ جائیں۔پیٹر بون نامی اس نوجوان کو ہی دیکھ لیجئے جو گیندوں کو ایک دوسرے پر رکھتے ہوئے توازن کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کرتا ہے کہ کوئی بھی داد دئیے بنا نہیں رہ پاتا۔ مختلف انداز میں ٹِرکس دکھانے کے اس مظاہرے کے دوران کیا مجال جو اس جوان کا توازن ذرا سا بھی بگڑ ے اور یہ لڑکھڑا جائیں۔