تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:18

معمر جوڑے نے 90 واں ویلنٹائن ڈے ساتھ منایا

بیجنگ…میاں بیوی کی محبت کے قصے توآپ نے بہت سنے ہوں گے لیکن ذراس جوڑے کو ہی دیکھ لیجئے جنہیں صحیح معنوں آج کے دور کا ہیر رانجھا یالیلیٰ مجنوں کہا جاسکتا ہے۔جی ہاں چینی صوبے سچوان سے تعلق رکھنے والا یہ معمر جوڑا گزشتہ نوے برسوں سے ازدواجی زندگی انتہائی کامیابی سے برقرار رکھے ہوئے ہے اور اپنی زندگی کی نوے بہاریں ایک ساتھ دیکھنے پر ویلنٹائن ڈے کا جشن بھی منایا۔محبت کے اس دن پر 103 سالہ بڑے میاں نے اپنی 105 سالہ لیلیٰ کو پھلوں اور سبزیوں کی ٹوکری کا تحفہ پیش کرتے ہوئے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں بھی کھائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.