19 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:20
سوچی اولمپکس:ہیری اور ایشلے نے فاتح ٹیموں کی پیش گوئی کردی
نیویارک…این جی ٹی…روس کے ساتھ ساتھ آج کل دنیا بھر میں سوچی اولمپکس کا چرچا زور و شور سے جاری ہیں جہاں مختلف ممالک اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہاں نظر آرہے ہیں۔ایسے میں سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس کے حوالے سے پیش گوئیاں دینے کیلئے اود بلاؤ میدان میں اُتر آئے ہیں۔سوچی ایکوریم میں موجودہیری اور ایشلے نامی ان اودبلاؤ سے مقابلوں کا نتیجہ جاننے کے لئے انکے پول میں ملکوں کا نام اور جھنڈا لیے پلاسٹک کی بوتلیں پھینکی جاتی ہیں ۔ایسے میں یہ اودبلاؤ جس ملک کے جھنڈے والی بوتل سب سے پہلے باہر نکال لاتے ہیں وہیں ممکنہ فاتح کے طور پر فیورٹ ماننا جاتا ہے۔