تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:44

روزانہ ورزش کریں اور خطرناک امراض دور بھگائیں،نئی تحقیق

نیویارک…این جی ٹی…ورزش کو معمول بنا لینے سے نہ صرف انسانی جسم چست رہتا ہے بلکہ اس سے دل کی بیماریوں سمیت کینسر اور دیگر کئی خطرناک امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کئی گنا کم ہو جاتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش نا صرف دل کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے کینسر جیسے جان لیوا مرض کے خطرات بھی کم ہوسکتے ہیں۔ امریکی سائنسدانوں نے بھی اس بات کی تحقیق کی ہے کہ کینسر کے مرض کے دوران اور بعد میں جسمانی ورزش مریضوں کی جسمانی بحالی کے لئے ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.