19 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:0
دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی کاپلانٹ آغاز سے ہی متنازع ہو گیا
کیلیفورنیا… این جی ٹی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قریب واقع دنیا کے سب بڑے شمسی توانائی پیدا کرنے والے اس پلانٹ کو اپنا کام شروع کیے ابھی چند روز ہی گزرے ہیں لیکن اب یہ پلانٹ متنازع حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ پلانٹ پر تنقید کرنے والوں کا یہ موقف ہے کہ پلانٹ کے آلات پرندوں کی موت کا باعث بن رہے ہیں اور شواہد کے طور پر چند جھلس کر مرنے والے پرندوں کی تصاویربھی پیش کیں۔ شمسی توانائی پیدا کرنے والا یہ پلانٹ 5مربع میل پر پھیلا ہوا ہے اور 1لاکھ 40ہزار گھروں کو بجلی فراہم کر رہا ہے۔