19 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:41
امریکی نوجوان کوانٹرنیٹ پر اپنی بہادری کی ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
نیو یارک…اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کا محاورہ تو آپ لوگوں نے سنا ہو گااب اس کا عملی مظاہرہ بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔اس امریکی منچلے نے سڑک پر ہیوی بائک خطرناک انداز میں دوڑا کر لوگوں سے واہ واہ حاصل کرنے کے چکر میں ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دی۔ان صاحب کا خیال تھا کہ اس مظاہرے پر لوگ ان کی بہادری سے متاثر ہو جائیں گے لیکن افسوس کہ امریکی پولیس کو یہ جسارت ایک آنکھ نہ بھائی اور فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔اسے کہتے ہیں لو اپنے دام میں آپ صیاد آگیا۔