21 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:3
اب قوت بصارت سے محروم افراد بھی مطالعہ کر سکیں گے
نیویارک… این جی ٹی…دنیا بھر کے ماہرین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ نت نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی زندگی کو سہل بنا یا جائے اور اب اسی سلسلے میں ایک پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جی ہاں امریکا کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے ایک ایسی انوکھی انگوٹھی جسے پہن کر نابینا افراد باآسانی کسی بھی کتاب یاتحریر کا مطالعہ کر سکیں گے۔فنگر ریڈر نامی اس انگوٹھی نما حیرت انگیز ڈیوائس کو اپنی انگلی پر پہنیں اور مطلوبہ لفظ پر انگلی رکھتے ہی یہ ڈیوائس بلند آواز میں آپ کو وہ تحریر پڑھ کر سنا دے گی۔ اس ڈیوائس میں موجود سافٹ ویئر بہت سی زبانوں کا ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔ماہرین کا موقف ہے کہ یہ ڈیوائس ابھی اپنے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کئی دوسری چیزیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں جو مستقبل میں نابینا افراد کیلئے مزید سہولتوں کا باعث بن سکتا ہے۔