تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:35

مختلف جانوروں کی دلچسپ دوستی پر مبنی حیرت انگیز مناظر

نیویارک… این جی ٹی…سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دوستی کا جذبہ رنگ نسل اور جنس کی قید سے آزاد ہوتا ہے۔یقین نہ آئے تو ویڈیومیں نظر آنے والے ان مختلف جانوروں کو ہی دیکھ لیں جوسیانوں کی اس کہاوت کو صحیح معنوں میں درست ثابت کرتے نظر آرہے ہیں۔کہیں تو بی مانو اور نٹ کھٹ بندر سر جوڑے بیٹھے ہیں تو کہیں بلی اور کتااپنی ازلی دشمنی کو پسِ پشت ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اور تو اور سب سے الگ تھلگ رہنے میں مشہور معصوم ہرن بھی ڈوگی میاں کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھاتا دکھائی دے رہا ہے اوراپنے دوست کی گود میں سر رکھ کر لاڈ اٹھوا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.