21 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:17
بیک وقت حاکم اور محکوم، گھاناکے قبیلے کا سردار نیویارک میں ٹیکسی ڈرائیور
نیو یارک…کبھی ایسے کسی شخص سے ملاقات کی ہے جو بیک وقت حاکم اور محکوم دونوں ہی انداز کے طرزِ زندگی گزارتا ہو نہیں،تو آج ہم آپکی ملاقات ایسے شخص سے کرواتے ہیں،یہ کوئی ہالی ووڈ فلم کمنگ ٹو امریکا کا منظر نہیں بلکہ حقیقت ہے کیونکہ گھانا سے تعلق رکھنے والے آئزک اوسی نامی شخص حقیقتاً دوہری زندگی جی رہے ہیں جہاں وہ ایک طرف گھانا کے قبیلے کے سردار ہیں تو دوسری طرف نیویارک میں ٹیکسی ڈرائیورکی حیثیت سے اپنی زندگی کے شب وروز گزار رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئزک اوسی نامی یہ شخص1977میں گھانا سے امریکی ریاست نیویارک آیا اور یہاں1982سے بحیثیت ٹیکسی ڈرائیور اپنے سفر کا آغاز کیا ۔ٹیکسی ڈرائیور کے شعبے میں بتدریج ترقی کرتے ہوئے آج آئزک مین ہٹن کے علاقے خود اپنی نے اپنی ٹیکسی مینجمنٹ کارپوریشن کے مالک ہیں۔تاہم آئزک کی زندگی صرف یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ2006ء میں بھائی کے اچانک انتقال کے بعد گھان میں انکے قبیلے میں چیف کی گدی بھی انہی کے نام ہوگئی۔Akwamu نامی قبائلی لوگوں کے چیف کی حیثیت سے آئزک اوسی گھانا کے پانچ ٹاؤنز پر حکمرانی کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً گھانا جاکر وہاں ان افراد کے فیملی اور جائیداد کے مسائل حل کرتے نظر آتے ہیں۔