22 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:25
ہر لباس کیلئے الگ ٹائی خریدنے کے جھنجھٹ سے اب چھٹکارہ پائیں
یورپ… این جی ٹی…لباس کے رنگ کے حساب سے ٹائی کا انتخاب واقعی جھنجھٹ کا کام ہے لیکن اب یہ مشکل ماضی کا قصہ بننے جارہی ہے۔ یورپ کے گرافک ڈیزائنر نے تخلیق کی ہے ایک ایسی آئی ٹائی جو آپ کے لباس کے حساب سے کلر اور ڈیزائن بدل سکتی ہے اوروہ بھی صرف ایک بٹن دبانے سے۔ یہی نہیں بلکہ اس ٹائی میں ایک کیمرہ بھی موجود ہے جو بوقت ضرورت آپ کی مطلوبہ تصاویر کھینچ سکتا ہے۔ ٹائی کے پیچھے بنی اسکرین کسی آئی پیڈ یا آئی فون کا نمونہ پیش کرتی ہے جس کے ذریعے آپ ٹائی کے ڈیزائن اور رنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔