22 فروری 2014
وقت اشاعت: 9:7
چوری شدہ گاڑیوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانا مہنگا پڑ گیا
مانچسٹر…کہتے ہیں کہ چور چوری کے بعد اپنا کوئی نہ کوئی سراغ چھوڑ جاتا ہے لیکن یہاں تو چوروں نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی مار لی۔مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ان دونوں نوجوانوں نے لوگوں کو اپنی امارت کا جلوہ دکھانی کی ٹھانی اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصاویر سماجی ویب سائٹس پر لگادی۔ان کی بدقسمتی کہ اسی دوران ایک کار مالک نے اپنی گاڑی کی تصویر دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی اور یوں ان دونو ں چوروں کو 9سال کی سزا سنا دی گئی۔لوگوں پر دھاک بٹھا کر انہیں متاثر کیا کرنا تھا الٹا خود ہی جیل کی ہوا کھانے پہنچ گئے۔