22 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:12
مریخ پر رہائش ،مارس ون نامی تنظیم کا علماء سے فتویٰ واپس لینے کامطالبہ
دبئی…حال ہی میں ایک غیر منافع بخش ڈچ کمپنی مارس ون نے مریخ پر2025ء تک رہائشی کالونی کے قیام کا اعلان کیا۔بس یہ اعلان سامنے آنا تھا کہ دنیا بھرکے140ممالک سے دو لاکھ افراد نے اس رہائشی کالونی میں جگہ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔مریخ کی رہائشی کالونی پر مسلمانوں کی جانب سے رہائش کی درخواستیں دائر کرنے کے بعدمتحدہ عرب امارات کے علماء کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا جس میں مریخ کے رہائشی منصوبے کو غیر اسلامی اور وہاں رہائش اختیارکرنے کے ارادے کو خود کشی کے مترادف ٹھہرایا گیا کیونکہ اسلام اور قرآن کی روسے خود کو موت کی جانب دھکیلنا سراسر خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اب مارس ون نے بھی قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے ہی ان علماء سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فتوے کو واپس لیا جائے کیونکہ قرآن میں خداکی بنائی ہوئی کائنات کے پوشیدہ رازوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔