23 فروری 2014
وقت اشاعت: 9:0
انوکھی ریموٹ کنٹرول کھلونا گا ڑی، جو برف پر تیزی سے سفر کرتی ہے
نیو یارک…بر ف باری کے بعد سڑکوں پر جمی برف پر پھسلن سے گاڑی چلا نا ناممکن ہو جاتاہے لیکن امریکا میں اب ایک ایسی ریموٹ کنٹرول کھلونا گاڑی تیار کر لی گئی ہے جو تیزی سے برف پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس انوکھی گاڑی کے پہیوں پر کا نٹوں کی طرح ابھرے ہو ئے مضبوط ٹکڑے نمایاں کیے گئے ہیں جو راستوں پر موجود جمی برف میں دھنس کرٹائروں کو پھسلنے سے محفوظ بناتے ہیں۔ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والی اس جدید کھلونا کار میں انتہائی طاقتور بیٹریاں نصب کی گئی ہیں جن کی بدولت یہ انتہائی دشوار گزار راستوں پر بھی تیزی سے سفر کر لیتی ہے۔