23 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:56
داد نے پوتے کیلئے کاٹھ کباڑ کی مدد سے ننھی لیمبورگنی کار بنا ڈالی
بیجنگ…کہتے ہیں کہ والدین اپنی اولاد کی محبت میں کچھ بھی کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں اور مشکل سے مشکل کام کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔چین سے تعلق رکھنے والے اس کسان کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنے پوتے کی فرمائش پر اسے دنیا کی چند مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار کی جانے والی لیمبورگنی کارتو نہ دلوا سکا لیکن اسے مایوس بھی نہیں کیا۔محدود مالی وسائل ہونے کی وجہ سے مجبوراً کاٹھ کباڑ سے ہی کام چلا لیا اور ایسی شاندار گاڑی تخلیق کی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔صرف پانچ سو پاؤنڈ کی مالیت سے تیار ہونے والی یہ چھوٹی سی گاڑی چھبیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے جسے پاکر پوتا بھی خوب خوش ہے۔