تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:10

جدید ڈیجیٹل مشین جو 30منٹ میں من پسند شرٹ بنا دے

لندن…عام طور پر نو جوان لڑکیا ں اپنی من پسند شرٹس سلوانے کیلئے درزیوں کے نخرے اٹھاتی اور انھیں منہ مانگی قیمت ادا کر تی ہیں لیکن اب اس مشکل سے بھی چھٹکارہ مل ہی گیا ہے۔بر طانیہ میں ایک نو جوان نے ایسی ڈیجیٹل مشین تیار کی ہے جو منٹوں میں فیشن ایبل شرٹس بنا کر دیتی ہے۔کمپیوٹر کے ذریعے گلے،بازو،دامن کی لمبائی چوڑائی سے اس ڈیجیٹل مشین کو آگاہ کر دیا جاتاہے جو اون یا دھاگے کے ذریعے منٹوں میں مکمل شرٹ بنا کر گاہک کو دی دیتی ہے۔اس دلچسپ مشین کی بدولت گاہک کھڑے کھڑے آڈر دیتا اور تیس منٹ میں اپنا ڈریس ہمراہ لے کر جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.