26 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:19
کلی سے پھول بننے کا سفر،کھلتے پھولوں کو کیمرے نے محفوظ کر لیا
لندن…رنگ برنگے کھلے ہو ئے پھول تو سب ہی کو اچھے لگتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے کلی سے پھول بننے کا سفر انتہائی قریب سے دیکھا ہے ؟نہیں تو پھر یہ تصویر آپ ہی کیلئے ہے۔ایک امریکی آرٹسٹ نے کلی کو کھل کر پھول بنتے دیکھنے کیلئے کیمرے کو مختلف پودوں میں اسطرح سیٹ کر دیا جس کی مدد سے کئی گھنٹوں میں ہو نے والا عمل ریکارڈ ہو گیا۔اس ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک کلی اپنی پنکھڑیاں کھول کھول کر ایک مکمل پھول کی صورت اختیار کرتی اور چاروں اطراف خوشبو بکھیر دیتی ہے۔