1 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:1
سائیکل پر کرتب دِکھانے کا خواہشمندلڑکا خود ہی تماشا بن گیا
نیویارک…این جی ٹی…کہتے ہیں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا چاہیے ورنہ لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔ریمپ پرکرتب دکھانے کی کوشش کرتے اس لڑکے کو ہی دیکھ لیجئے جس نے سائیکل پرقلابازی لگاتے ہوئے اسٹنٹ پرفارم کرنے کی ٹھانی لیکن عین وقت پر بیچارے کا توازن بگڑ گیا اورسائیکل سمیت بری طرح زمین پر گِر گیا ۔کرتب دکھا کر مشہور ہونے کا خواہش مند یہ نوجوان اپنی کوشش میں کامیاب تو ہوگیا لیکن اس طرح نہیں جیسا اس نے سوچا تھا۔