2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:29
27سال تک بلا ناغہ اپنی تصویریں کھینچنے والا شخص
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو دنیا میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے عجیب و غریب شوق کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے کارل بیڈن کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیاجاسکتا ہے جو اپنے منفرد کام کی بدولت مشہور ہوگئے۔61سالہ کارل 34سال کی عمر سے روزانہ بلا ناغہ اپنی تصاویر کھینچتے چلے آرہے ہیں اور اس وقت ان کے پاس اپنی ساڑھے9ہزار سے زائد تصاویر موجود ہیں اور انکا کہنا ہے کہ یہ عمل موت تک جاری رہیگا۔27سال سے وہ ایک ہی کیمرے کے ذریعے روزانہ صبح اٹھنے کے بعد اپنی تصویر کھینچتے ہیں اور وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ انکا یہ عمل کب تک جاری رہتا ہے۔