تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:49

نوجوان کا پارکر رننگ کا مظاہرہ بری طرح ناکام

لندن…دنیا بھر میں پارکر رننگ یعنی دوڑتے ہوئے رکاوٹیں عبور کرنے کا کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن اس تصویر کو دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ان صاحب نے تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے الٹی قلابازی کھا کراونچائی سے چھلانگ لگانے کی کوشش تو بہت اعتماد سے کی لیکن افسوس کہ جیسا انہوں نے چاہا تھا ویسے ہو نہیں سکا اور یہ منہ کے بل گر پڑے۔سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ تربیت اور مشق کے بغیر کوئی بھی کام کرنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.