3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:19
بے ہنگم ٹریفک کے حوالے سے دنیا کے 10بد ترین شہر
نیویارک… این جی ٹی…تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے دنیا بھر میں کئی مسائل پیدا کر دیئے ہیں اور ان مسائل میں ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔حال ہی میں ایک امریکی جریدے کی جانب سے دنیا کے 10ایسے مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے جوٹریفک کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔فہرست کے مطابق چین کا شہر بیجنگ ٹریفک کے حوالے سے دنیا کا بد ترین شہر ہے جبکہ جنوبی کوریا کا شہر سیول ، فرانس کا شہر پیرس اور اٹلی کا شہر روم بتدریج دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔بھارت کا شہر ممبئی بدترین ٹریفک کے حوالے سے 5ویں نمبر پر ہے جہاں گائے سمیت مختلف جانوروں کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال ابتر ہے۔ٹورنٹو،منیلا ،لاگوس،یولان باتر اورگریس کا شہر ایتھنزبھی اس فہرست میں شامل ہیں۔