تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 0:36

ماہرین نے تحقیقی کامو ں کیلئے شارکس کے ساتھ کیمرے فٹ کر دیئے

نیویارک…این جی ٹی…جاپانی اور امریکی ماہرین نے تحقیقاتی کاموں میں آسانی اور آبی حیات تک رسائی کے لئے خطر ناک شارکس کے ساتھ کیمرے فٹ کر دئیے ہیں ۔ما ہرین نے چند شارکس کے پَروں کے ساتھ جدید آلات سے مزین کیمرے نصب کر نے کے ساتھ ساتھ ان کے جسم میں ایسے سینسرز بھی داخل کیے ہیں جو ان کی نقل وحرکت کے ساتھ ان کی غذا اورعادات کے بارے میں پل پل کی معلومات دے سکیں گے۔ ان کیمروں اور سینسرزکی بدولت ریسرچ سینٹر میں بیٹھے یہ ماہرین زیرِ سمندر جانے کے بجائے با آسانی کسی نقصان کے بغیر مانیٹر پر ان شارکس پر نظر رکھ کر ان ہی کی حفاظت کیلئے اقدامات بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.