4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 0:20
بھارت کا خطروں سے کھیلنے والا بازیگر جوڑا
ممبئی…این جی ٹی… خطروں سے کھیلنے والے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے اس بازیگر جوڑے کی ہمت کی داد دینی پڑیگی جو ایک دوسرے کی جانوں سے کھیلتے ہوئے خطرناک کرتب پیش کرتے ہیں۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے40سالہ بالا شنکر بداتی اور انکی دھرم پتنی39سالہ بھرمارامبا بداتی بھارت کے مختلف علاقوں میں اپنے خطرناک ترین کرتب دکھانے کے حوالے سے بے پناہ شہرت کے حامل ہیں۔ بھرمارامبانامی یہ خاتون اپنے شوہر کیلئے رضاکار بنتی ہے جسکے بعدبالاشنکر انکی گردن اور پیٹ پر ناریل رکھ کر اُسے تلوار سے دو ٹکڑوں میں تقسیم کرتے نظر آتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ بالاشنکر کے تمام اسٹنٹس کیلئے بھرما رامبااپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے ہرگز گریز نہیں کرتیں جسکے تحت کبھی بالاشنکر انکے سر پر ہتھوڑے سے ٹائلیں توڑتے نظر آتے ہیں تو کبھی بھار بھرکم پتھر انکے سر پر موجود ٹائلوں پر برساتے نظر آتے ہیں۔تاہم یہ شاید بالا شنکر اور بھرما رامبا کا ایک دوسرے پر بھروسا اور مکمل اعتماد ہی ہے جو انکے یقین کو پختہ کرتا ہے کہ ان تمام اسٹنٹس سے انکی زندگی کو کوئی خطرات لاحق نہ ہوں گے۔