4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:3
امریکا: 50فٹ اونچا اسنو مین لوگوں کی توجہ کا مرکز
نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست منی سوٹا کے فارم ہاؤس پر50فٹ اونچا اسنو مین آجکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔شدید برف باری کے بعد گھروں سے باہر نکلنے والے افراف اس اسنومین کو دیکھ کر جہاں خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں وہیں اسکی تصاویر بھی کھینچنے میں مصروف ہیں۔گریگ نواک نامی شخص نے یہ اسنومین اپنے فارم پر دو ماہ کی کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے جسے گرینڈ ڈیڈی کا نام دیا گیا ہے جبکہ اسکی ناک تخلیق کرنے کیلئے گاربیج کین کا سہار لیا گیا ہے۔