5 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:8
سنگاپور دنیاکا مہنگا،ممبئی اور کراچی سستے ترین شہر قرار
کراچی…اگر آ پ سنگاپور جانا چا ہتے ہیں تو اپنا بینک اکا ؤنٹ ایک بار پھر چیک کر لیجیے ۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطا بق سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہرہے جہا ں تفریح کر نا سیا حوں کی خا صا مہنگا پڑ تا ہے ۔اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی اس رپو رٹ کے مطابق سنگاپور کی کرنسی سے لیکر یہاں روزمرہ اشیائے ضروریات کے اونچے دام اور گاڑی کی ملکیت سمیت زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات نئے آنے والے غیر ملکیوں کے لئے بے حد مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔اس رپورٹ کو مرتب کرنے کیلئے ریسرچرز نے کم وبیش400پراڈکٹس اور سروسز کی قیمتوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔مہنگے ترین شہروں کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر فرانسیسی دارالحکومت پیرس،ناروے کادارالحکومت اوسلو تیسرے،سوئزرلینڈ کا شہر زیورخ چوتھے جبکہ آسٹریلوی شہر سڈنی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب سستے ترین شہروں میں بھارتی شہر ممبئی پہلے ،پاکستانی شہر کراچی دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نیو دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔