5 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:55
سوئز رلینڈ: بیس جمپرکا کیلا کھا تے ہو ئے ایڈونچر مکمل
سوئزر لینڈ… این جی ٹی…اونچی پہاڑوں اور عمارتوں سے بیس جمپنگ کے دوران انسان کو کھانے پینے کی فکر تو دور کی بات صرف اپنی جان کی پر واہ ہو تی ہے لیکن سوئزر لینڈ میں ایک کرتب باز نے کچھ منفرد ہی کام کیا۔ اس کھلاڑی نے ایک بلندوبالا پہاڑ سے چھلانگ لگانے کے بعد کیلے کا چھلکا اتار کر اسے کھانا شروع کر دیا، جب تک یہ زمین پر پیراشوٹ کھول کر اترا تو اس وقت بھی کیلا ہی کھارہا تھا ۔ یہ دنیا کی واحد بیس جمپنگ تھی جس کی انجام دہی کے دوران کھلاڑی خوف کے بجائے کیلا کھانے میں مشغول تھاجو کہ یقیناً منفرد کارنامہ ہے۔