7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:12
دنیا کی معمر ترین خاتون نے اپنی 116ویں سالگرہ منا ئی
ٹوکیو…این جی ٹی…دنیا کی معمر ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر نے والی جاپانی خاتون Misao Okawaنے گزشتہ دن اپنی 116ویں سا لگرہ دھوم دھا م سے منائی ۔ Misao کو سال 2012میں جب ان کی عمر114 برس تھی ،دنیا کی معمر ترین خاتون کے عالمی ٹائٹل سے نوازا گیا تھا اور اب وہ گزشتہ دن116سال کی ہو گئی ہیں۔ ان بزرگ خاتون کی سالگرہ کا اہتما م ایک نرسنگ ہو م میں خوب دھوم دھام سے کیا گیا جس میں کیک کے علاوہ ان کے چاہنے والوں نے انھیں تحائف دے کر زندگی کی 116بہاریں دیکھنے پر مبارک باد پیش کی۔ان معمر ترین خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی کامیاب طویل ترین زندگی کا رات اچھی غذا اور کم سے کم آٹھ گھنٹے نیند لینا ہے۔