7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:28
آسان نام والے افراد پر لوگ جلداعتمادکرلیتے ہیں ،امریکی تحقیق
نیویارک …این جی ٹی …جب بھی نام کے بارے میں بات ہوتو سب سے پہلے خیال شیکسپیئر کے اس قول کی طرف ہی جاتا ہے کہ نام میں کیا رکھا ہے، لیکن سائنس اس خیال سے متفق نظر نہیں آتی ۔جی ہاں امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ مشکل ناموں والے افراد پر لوگ اعتماد نہیں کرتے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ لوگ آسانی سے اُن اجنبیوں کی باتوں میں آجاتے ہیں جن کے نام آسان ہوں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آسانی سے ذہن نشین ہو جانے والے نام لوگوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اِن کا نام اتنا آسان ہے تو شخصیت بھی اتنی ہی سادہ ہوگی۔