تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:16

امریکا میں موبائل فون رشتے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ ،سروے

نیویارک …این جی ٹی …ویسے تو موبائل فون کو رابطے بڑھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا میں تو یہ رشتے ختم کرنے کا سب سے بڑا سبب بن گیا ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ جہاں ٹیکنالوجی نے زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں سماجی تعلقات توڑنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اس وقت امریکا میں زیادہ تر رشتے ایس ایم ایس،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ای میل کے ذریعے ختم ہو رہے ہیں۔12 مہینے تک جاری رہنے والے اس سروے میں 27سو لوگوں نے حصہ لیا جس میں 18 سے 30سال کی عمر کے لوگوں نے حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.