تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2014
وقت اشاعت: 0:26

سوئمنگ کا انوکھا مقابلہ ؛ مدِ مقابل انسان نہیں ڈولفنزہیں۔۔۔

نیویارک…این جی ٹی…سوئمنگ مقابلوں کا انعقاد دنیا بھر میں عام بات ہے تاہم انسانوں کے علاوہ کبھی جانوروں کو بھی اس مقابلے میں حصہ لیتے دیکھا ہے ؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر ڈرون کی مدد سے فلمائی گئی اس وڈیو میں نظر آتا یہ منظر انسانوں کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا نہیں بلکہ اس میں کھلاڑی ڈولفنز ہیں جو سمندر کی سطح پر ابھرتی ڈبکیاں لگاتی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوششوں میں مگن نظر آرہی ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں ڈولفنز کاسمندر میں ایک ساتھ گروپ کی شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تیرتے ہوئے نکلنے کے اس نظارے نے جہاں ساحل پر موجود لوگوں کی توجہ سمیٹی وہیں کشتی پر موجود ایک کپتان نے کواڈ کوپٹرڈرون سے اس حیرت انگیز منظر کو محفوظ بنالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.