8 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:59
طیاروں کے شوقین جوڑے نے گھر کے ٹیرس کو بوئنگ جہازمیں تبدیل کر دیا
لندن…کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اس ہی لیے دنیا میں ایسے کئی شوقین افراد ہیں جو اپنے منفرد شوق کے باعث جلد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔برطانوی علاقے بکنگھم شائر کے رہائشی ایک جوڑے نے اپنے گھر کی پہلی منزل پر موجود ٹیرس کو بوئنگ 737نامی طیارے میں تبدیل کر دیاہے اور اس شوق کیلئے 40ہزار پاؤنڈ خرچ کر ڈالے ہیں۔اسٹیو اور وکی نے طیارے کے اندرونی حصے میں موجود تمام چیزیں اس ٹیرس میں نصب کردیں جس میں کاک پٹ،12سیٹر کیبن ،ڈپارچر لاؤنج اور ایئر برج شامل ہیں ۔جوڑے نے اس طیارے میں بیٹھنے کیلئے 75پاؤنڈ کا ٹکٹ لگا دیا ہے ۔