9 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:44
سجاوٹ بھی اور حفاظت بھی، خواتین کے لئے جدید کلپ متعارف کرا دیا گیا
نیویارک…این جی ٹی…ایک تیر سے دو شکار کرنے کا محاورہ اس ہئیرکلپ پر بالکل صادق آتا ہے جو فیشن کے جدید تقاضوں پر تو پورا اترے گا ہی لیکن ساتھ ہی خواتین کی حفاظت کا کام بھی کرے گا۔جی ہاں امریکہ میں متعارف کرایا گیا ہے ایسا جدید ہیٴر کلپ جو اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہو کر کسی چھری، چاقو یا پستول سے بڑھ کر خواتین کی حفاظت کا کام کرے گا۔یہ کلپ آٹومیٹیکلی ایپلیکیشن کے ذریعے فون سے اور سیکیورٹی ٹیم کو آگاہ کرے جو فوری طور پر خطرے سے بچانے کے لیے مدد کو آجائیں گے۔ کلپ میں نہ صرف مائیکروفون بھی لگا ہوا ہے جو آڈیو ریکارڈِنگ بھی کرسکتا ہے بلکہ یہ اسمارٹ فون جی پی ایس سسٹم، کیمرہ سے بھی لیس ہے جس سے ملزم تک پہنچنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا۔