10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:23
دنیا کا سب سے کم عمر لیکچرار۔۔۔
ممبئی…این جی ٹی…بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرا دھون سے تعلق رکھنے والے 13سالہ بچے کو دنیا کے سب سے کم عمر ترین لیکچرار کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔13سالہ امان رحمان نامی یہ بچہ8سال کی عمر میں بحیثیت پروفیسر ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک ہوا لیکن اپنی چھوٹے قد کی وجہ سے اُسے کرسی پر کھڑے ہوکر بلیک بورد استعمال کرنا پڑتا تھالہٰذا وہ تدریس سے علیحدہ ہوگیا۔اب13سال کی عمر میں ایک بار پھر تدریس کیلئے میدان میں اُترنے والا امان رحمان آجکل اپنی سے دگنی عمر کے بچوں کو اینیمیشن پڑھاتا نظر آتا ہے جسے اس فیلڈ میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا گیا ہے۔