تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:23

لیمر پر چڑھا اپنی تصویر کھینچنے کا بخار۔۔۔

نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر کے لوگوں پر آجکل سیلفی کا بخار چڑھا ہوا ہے جس کے تحت لوگ خود ہی اپنے موبائل سے اپنی تصاویر کھینچتے نظر آرہے ہیں۔لندن کے چڑیا گھر میں موجود مڈغاسکر کے بندر (لیمر)بھی اس بخار سے محفوظ نہ رہ سکا جس نے گذشتہ دنوں کیمرے سے اپنی ہی کئی تصاویر کھینچ ڈالیں۔کیمرے کے آگے پوز دے دے کر اپنی تصاویر کھینچتے لیمر کی وڈیو اور تصاویر آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ موبائل فون سے اپنی تصویر لینے کے اس نئے رحجان کو Selfie کا نام دیا گیا ہے جسے آ کسفو رڈ ڈکشنری کی جانب سے اس سال متعارف ہونے والے نئے الفاظ میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.